• news

کسی شہری سے جبری مشقت نہیں لی جا سکتی: لاہور ہائیکورٹ، 8 مزدور رہا کرنے کا حکم

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت کسی شہری سے جبری مشقت نہیں لی جا سکتی۔ لین دین کے معاملات متعلقہ عدالتوں میں دائر کئے جا سکتے ہیں۔ فاضل عدالت نے یہ ریمارکس8مزدوروں کو قید میں رکھنے والے مانانوالہ کے بھٹہ مالک کے خلاف حبس بے جا کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ فاضل عدالت نے تمام مزدوروں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عدالتی احکامات پر بیلف نے چھاپہ مار کر اس مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کروایا اور گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا۔فاضل عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رٹ درخواست نمٹا دی۔

ای پیپر-دی نیشن