• news

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں شکایات سیل قائم

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ میں عوامی شکایات کیلئے سیل قائم کردیا گیا جو 24 گھنٹے شکایات درج کریگا۔ سیل میں وزارت داخلہ کے افسران، ایف آئی اے، نادرا، پاسپورٹ اینڈ ریگولیشن اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ سمیت انسداد منشیات ڈویژن کے عملے کیخلاف شکایات درج کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل قائم کروا دیا ہے جو 24گھنٹے کھلا رہے گا۔ سیل کا ٹیلیفون نمبر051-2270786 ہے جس پر 24گھنٹے کال کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن