صدر زرداری اسامہ کے خلاف آپریشن کے ذمہ دار نہیں: قمر زمان کائرہ
لاہور (خبر نگار) سابق وفاقی وزےرِ اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے راہنماءقمر زمان کائرہ نے بعض اخبارات کی طرف سے صدرِمملکت آصف علی زرداری کو اےبٹ آباد مےں اُسامہ بن لادن کے خلاف امرےکی آپرےشن کا ذمہ دار ٹھہرانے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس سے اُن کی کم علمی کا اظہار ہوتا ہے کےونکہ مسلح افواج کاآئےنی سپرےم کمانڈر ہونے کے ناطے صدرِ پاکستان کا افواج کی عملی اور پےشہ وارانہ ذمہ دارےوں کی ادائےگی مےں کوئی کردار نہےں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ امرےکی ہےلی کاپٹروں کا پاکستانی فوج و خفےہ اےجنسےاں پتہ نہ چلا سکےں کےونکہ امرےکی ہےلی کاپٹر جدےد ترےن سٹےلتھ ٹےکنالوجی سے آراستہ تھے ۔ لہٰذا پاکستانی ر ےڈار اُنکی نشاندہی کرنے سے قاصر رہے پاکستان سمےت دنےا کے کسی ملک کے پاس ےہ ٹےکنالوجی نہےں ہے۔ اُنہوں نے مزےد کہا کہ سی آئی اے نے اِس مشن مےں 11برس کے طوےل عرصہ کے بعد کامےابی حاصل کی جو اِس اِےشو کی انتہائی پےچےدگی کو ظاہر کرتی ہے۔ اُنہوں نے تجوےز پےش کی کہ اےبٹ آباد کمےشن کی رپورٹ فوری طور پر واپس لی جائے اور کمشن پہلے اِس امر کا تعےن کرے کہ کےا پاکستانی مسلح افواج اپنے رےڈار سسٹم کے ذرےعے جدےد سٹےلتھ ٹےکنالوجی سے آراستہ امرےکی ہےلی کاپٹروں کا پتہ لگانے کی اہلےت رکھتی تھیں کےونکہ اِس سے کمےشن اےبٹ آباد آپرےشن کی حتمی طور پر ذمہ داری متعےن کرسکے گا۔