پولیس نے وادی کاغان میں سیاحوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکو¶ں کو مار ڈالا‘ 3 گرفتار
ایبٹ آباد (ثناءنیوز) مانسہرہ میں پولیس نے وادی کاغان میں سیاحوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکو¶ں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات وادی کاغان میں جرید کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر سیاحوں کی گاڑیاں لوٹنے میں مصروف تھے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکو¶ں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں ڈاکو محمد فراز‘ حضرت اللہ اور اظہر رشید ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے قلندر آباد ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکو¶ں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 پستول بھی برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو¶ں کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔