• news

رمضان کا احترام نہ کرنے پرغیرملکیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کرنے کی دھمکی

ریاض (آن لائن) سعودی عرب نے ماہ صیام کا احترام نہ کرنے اور کھلے عام کھانے پینے والے غیرمسلم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ''سعودی مملکت میں غیر مسلم مقیم رمضان کے احترام میں عوامی مقامات پر کھائیں اور پئیں نہیں اور وہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عوامی مقامات پر کھانا کھاتے ہوئے پکڑے جانے والے غیر ملکیوں کے خلاف تادیبی اقدامات کیے جائیں گے اور ان کے تحت انہیں ملازمتوں سے برطرف کیا جاسکتا ہے اور مملکت بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن