• news

جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس نے حلف لیا

اسلام آباد (ثناءنیوز) جسٹس ناصرالملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری نے جسٹس ناصرالملک سے حلف لیا۔گذشتہ روز سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جسٹس ناصرالملک سے حلف لیا۔ تقریب میں عدالت عظمیٰ کے ججز، سینئر وکلاءاور عدالتی سٹاف نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن