سوات گیس سلنڈر دھماکہ کی زخمی خاتون چل بسی، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
سوات (ثناءنیوز) پانڑ لیبر کالونی میں ہونیوالے گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ایک اور خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی جس سے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ مسماة (ز) زوجہ عالم خان زخموں کی تاب نہ لا کر پشاور میں دم توڑ گئی۔