ایبٹ آباد آپریشن کی رپورٹ فوج کیخلاف منظم کارروائی ہے: حمید گل
لاہور (آن لائن) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ (ر) جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ ملکی موجودہ صورتحال میں ایک بیرونی چینل کے ذریعہ سانحہ ایبٹ آباد پر رپورٹ افشاء کرنے کا عمل مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے کردار کو مشکوک بنانے کی منظم کارروائی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے صورتحال کے حوالے سے چیف جسٹس افتخارچوہدری کی توجہ مبذول کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جانا چاہئے اور تحقیقات ہونی چاہئے کہ مذکورہ رپورٹ ملکی میڈیا کی بجائے بیرونی چینل کو کس نے فراہم کی۔رپورٹ افشاء کرنے کا مقصد اور ٹائمنگ کی اہمیت کیا ہے ۔