توقیر صادق کو 5 ہزار روپے رشوت کے عوض طیارے پر چڑھایا گیا، ایک ہزار دے کر امیگریشن پر مہر لگوائی: ذرائع
اسلام آباد (این این آئی) سابق چیئرمین توقیر صادق کا نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف جرم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق توقیر صادق نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے دوران تفتیش کابل سے ابوظہبی فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا نے دبئی کا ویزا گلبرگ لاہور سے لیا اور پانچ ہزار رشوت کے عوض جہاز پر چڑھایا گیا جبکہ 21 جون 2012ءکو ایک ہزار روپے دے کر امیگریشن پر اسٹمپ لگوائی۔ توقیر صادق نے نیب کے سامنے یہ اعتراف بھی کیا کہ 12 جون 2012ءکو طورخم بارڈر غیر قانونی طور پر کراس کروایا گیا۔