زرداری کے چیف سکیورٹی افسر پر حملہ صدر اور پارٹی قیادت کےلئے دھمکی آمیز پیغام ہے:کائرہ
لاہور (نوائے وقت نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر کے چیف سکیورٹی افسر بلال شیخ پر حملہ انتہا پسند قوتوں نے کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند قوتوں نے اس حملے کے ذریعے صدر اور پارٹی قیادت کو ایک دھمکی آمیز پیغام دیا ہے۔ ان حملوں سے نہیں ڈریں گے۔ دہشتگردی اور انتہا پسند سوچ کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی۔ دہشتگردی ہو یا دیگر مسائل کا خاتمہ، نواز حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آ رہی۔