• news

چینی برآمد کرنے کی سمری مسترد‘ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز + اے پی پی) چینی کی برآمد کی سمری مسترد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چینی کی برآمد کی سمری مسترد کر دی گئی۔ بریفنگ دی گئی۔ رمضان پیکج کے لئے ایک ارب روپے جاری کر دئیے گئے۔ 3 لاکھ ٹن یورےا کی درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے باعث لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کے بیل آ¶ٹ پیکج پر غور کیا گیا۔ پی آئی اے کے بیل آ¶ٹ پیکج کے لئے ای سی سی کا خصوصی اجلاس آج ہو گا۔ اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے لوڈ شیڈنگ میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں پاور کمپنیوں کو گردشی قرضہ کے بقایا 181 ارب روپے بھی رواں ماہ کے اختتام تک ادا کر دئیے جائیں گے۔ ای سی سی اجلاس میں نندی پور کمبائنڈ سائیکل پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کے حوالے سے مبینہ طور پر بے قاعدگیوں کے الزامات سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو فوری طور پر وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا اور کہا حقائق ای سی سی کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور ان سے پاکستان کے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا ملک کے غریب عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے خصوصی پیکج دیا گیا ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ای سی سی کو بتایا گیا یوریا کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا 50 ہزار میٹرک ٹن ماہانہ یوریا کی پیداوار کے لئے گیس مختص کرنے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن