صدر زرداری رواں ہفتے کے آخر میں دبئی اور پھر لندن جائیں گے:فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (جاوید صدیق) صدر آصف زرداری رواں ہفتہ کے آخر میں دبئی اور اس کے بعد لندن روانہ ہوں گے۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے صدر کے بیرون ملک جانے کی تصدیق کی ہے۔ فرحت اللہ بابر نے صدر کے بیرون ملک قیام کی مدت بتانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پہلے ہی بیرون ملک ہیں۔ اس کے علاوہ صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی ان دنوں ملک میں نہیں ہیں جب کہ فرزانہ راجہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ بھی ان دنوں بیرون ملک ہیں۔