• news

تاپی گیس منصوبے پر آئندہ ماہ بریک تھرو کا امکان ہے: بھارتی میڈیا

کراچی ( این این آئی) بھارتی میڈیا کے مطابق تاپی گیس منصوبے پر آئندہ ماہ بریک تھرو کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ میں اعلی افغان وزیر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ اشک آباد میں ہونے والے چار ملکی کانفرنس میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی بریک تھرو کی امید ہے۔ تاپی منصوبے کی تکمیل کے لیے چاروں ممالک نے ایک کمپنی کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کو تکنیکی قانونی مشیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جلد ہی ایک کمپنی کو سامنے لائے گا جو اس منصوبے کو چلائے گی۔ یہ کمپنی کسی غیر جانبدار ملک سے ہوگی۔ فیصلہ گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر پٹرولیم اور ترکمانستان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے مابین طے پایا۔

ای پیپر-دی نیشن