رمضان المبارک: لاہور میں سہ پہر چار بجے سے افطاری تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
لاہور ( خبرنگار ) شہر بھر میں رمضان میں 4 بجے سے افطاری تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ ڈی سی او نسیم صادق نے کہا ہے کہ پابندی کا مقصد شہریوں کو افطار کے وقت ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچانا ہے۔ پابندی کا اطلاق سرکاری گاڑیوں پر بھی ہو گا۔ واسا بھی ٹینکر یا دیگر بڑی گاڑیاں شہر میں نہ لائے۔