ہنگو: ایم پی اے فریدخان کے قتل میں ملوث ملزم کا گھر دھماکہ خیز مواد سے تباہ
ہنگو (نوائے وقت رپورٹ) ایم پی اے فرید خان کے قتل میں ملوث ملزم آصف کا گھر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم آصف اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہے۔