• news

جاتی عمرہ کی زمینوں کو زرعی اراضی قرار دئیے جانے کے خلاف درخواست، ٹی ایم او اقبال ٹا¶ن کی ریکارڈ سمیت آج ہائیکورٹ طلبی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ضلعی حکومت کی جانب سے جاتی عمرہ کے علاقہ کی زمینوں کو زرعی اراضی قرار دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست میں ٹی ایم او علامہ اقبال ٹاﺅن کو ریکارڈ سمیت آج طلب کر لیا۔ ضلعی حکومت اور ایل ڈی اے کی طرف سے م¶قف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور کا ماسٹر پلان 2004ءمیں بنایا گیا۔ اس بارے ضلعی حکومت نے یکم مارچ 2013ءکو جو ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا اس میں یہ وضاحت بھی شامل تھی کہ اس ترمیمی نوٹیفکیشن سے پہلے سے منظور شدہ رہائشی سکیموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے منظور شدہ رہائشی سکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن