پشاور ہائیکورٹ نے کالجوں میں داخلے کےلئے ڈومیسائل کی شرط ایک سال کےلئے ختم کر دی
پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں ڈومیسائل کے حصول میں طلباءکو مشکلات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کالجوں میں داخلے کےلئے ڈومیسائل کی شرط ایک سال کےلئے ختم کر دی۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ داخلہ خیبرپی کے 15دن میں طریقہ کار سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔