سپریم کورٹ نے نگران دور میں کی گئیں تقرریوں ‘ تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں
اسلا م آباد( نوائے وقت نیوز )سپریم کورٹ میں نگراں حکومت کے دور میں تقرریوں اور تبادلوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے اٹارنی جنرل سے نگراں حکومت کی طرف سے کی گئیں تقرریوں اور تبادلوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ جسٹس اعجاز چودھری نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ پچھلی حکومت کی کرپشن پر موجودہ حکومت کا کیا موقف ہے؟ جن کیسز کا بھی پوچھا جااتا ہے حکومت کوئی جواب نہیں دیتی۔ کوئی ہدایات دی جاتی ہیں اور نہ ہی کوئی واضح موقف اختیار کیاجاتا ہے۔