• news

خیبر پی کے بیوروکریسی میں تبدیلیاں محمد فہیم کمشنر افغان مہاجرین مقرر

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، ضیاءالرحمن کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ محمد فہیم کمشنر افغان مہاجرین مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت ڈی جی ایکسائز تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ظہیرالاسلام پشاور کے نئے ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن