ججز تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی، سینٹ سے اپوزیشن کے دو سامنے نام نہ آسکے
اسلام آباد (آن لائن) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے سیکرٹری نے ایک بار پھر سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن سے ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام مانگے ہیں قومی اسمبلی سے چار نام جبکہ قائد ایوان سینٹ سے دو نام موصول ہوگئے ہیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری سینٹ نے قائد حزب اختلاف سینٹ اعتزاز احسن کو دوبارہ خط لکھ کر پارلیمانی کمیٹی کے لیے دو نام مانگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو چھ نام موصول ہوگئے ہیں جو قائد ایوان قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور قائد ایوان سینٹ کی جانب سے موصول ہوئے ہیں قائد حزب اختلاف کی جانب سے نام دیئے جانے کے بعد ججز تقرری کمیٹی کی تشکیل نو کا عمل ہوجائے گا۔