اخراجات پر غلط بیانی، برطانوی وزیر کےخلاف مقدمے کا فیصلہ
لندن (اے ایف پی)سابق برطانوی وزیر ڈینس میک شین پر پارلیمنٹ میں اپنے اخراجات کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 65 سالہ میک شین نے ریسرچ اور ترجمے کے لئے 12,900 پاﺅنڈ اخراجات کی تفصیل بتائی جو حقیقت کے مطابق نہیں تھی۔ میک شین 1994ءسے لیبر پارٹی کے قانون ساز ہیں اور 2002تا2005 ، یورپی امور کے وزیر رہ چکے ہیں۔