• news

اسلام آباد عدالت نے لڑائی جھگڑے اور چوری کے الزام میں گرفتار 134 بگٹیوں کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے لڑائی جھگڑے اور چوری کے الزام میں گرفتار 134 بگٹیوں کوجیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 کی چائنہ مارکیٹ میں تاجروں اور بگٹیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے بعد لڑائی جھگڑے اور چوری کے الزام میں 134 بگٹیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا گرفتار 134 بگٹیوں کوعلاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن