افغانستان : صوبہ ہلمند میں دو بم دھماکے، دو پولیس افسروں سمیت7 ہلاک
کابل (اے پی پی) افغان صوبہ ہلمند میں دو بم دھماکوں میں 2 پولیس افسروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا دھماکہ دارالحکومت کابل کے جنوب میں 555 کلو میٹر دور مرجا ضلع میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس افسر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ حکام نے واقعہ کی ذمہ داری طالبان جنگجوﺅں پر عائد کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔