• news

حج کرپشن کیس، ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو 15 جولائی کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا۔ یوسف رضا گیلانی کو 15 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ حج کرپشن کیس میں چالان تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا بیان ریکارڈ ہوتے ہی چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم پر راﺅ شکیل سمیت 2 افسروں کو اہم عہدے دینے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن