تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان کا بھتیجا جاں بحق
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز+این این آئی) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رہنما نیشنل پارٹی جان محمد بلیدی کا بھتیجا جاں بحق ہو گیا۔ جان محمد بلیدی وزیراعلی بلوچستان کے ترجمان بھی ہیں۔ چراغ بلیدی لیویز فورس کے اہلکار تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چراغ خیر محمد کے قتل کا فورا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ دریں اثناءگزشتہ روز ملنے والی امن کمیٹی کے ارکان کی نعشوں کے جسموں کے ساتھ دھماکہ خیز مواد بندھا ہوا تھا جو نکالنا ممکن نہیں تھا اس لئے نعشوں کی بارودی مواد کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔