• news
  • image
  • text

نوٹنگھم ٹیسٹ : بیل، براڈ انگلینڈ کو میچ میں واپس لے آئے

نوٹنگھم (سپورٹس ڈیسک) ایشز سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آئن بیل اور سٹیورٹ براڈ میزبان ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ تیسرے روز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا کر مجموعی طور پر 261 رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ ابھی چار وکٹیں باقی ہیں۔ کھیل کے تیسرے روز کپتان ایلسٹر کک 50 رنز، کیون پیٹرسن 64، بیئرسٹو 15، میٹ پرائر 31 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ آئن بیل 95 اور سٹیورٹ براڈ 47 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ ہیں۔ مچل سٹارک اور ایشٹن ایگر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 215 اور آسٹریلیا نے 280 رنز بنائے تھے۔ 

epaper
نوٹنگھم : آسٹریلوی کھلاڑی علیم ڈار سے انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ کیخلاف آ¶ٹ کی اپیل کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن