• news

بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی

پورٹ آف سپین (اے پی پی) مہندرا سنگھ دھونی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دیکر تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مہندرا سنگھ دھونی نے ناقابل شکست 45 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ جبکہ بھارتی فاوٹ باﺅلر بہومیشوار کمار کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 48.5 اوورزمیں 201 رنز بناکر بھارت کو میچ میں کامیابی کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔ کمارا سنگا کارا 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے جدیجہ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں میچ کے ہیرو بھارتی کپتان دھونی رہے۔ 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا مضبوط بیٹنگ لائن اپ جم کر نہ کھیل سکا اور پہلی سات وکٹیں 152 رنز پر گر گئیں۔ اس کے بعد دھونی نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ آخری اوور تک سری لنکن بالرز کا سامنا کیا اورصرف ایک وکٹ باقی تھی کہ بھارت مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔دھونی 45 رنز بنا کر ناٹ آو?ٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس سے پہلے سری لنکا نے 201 رنز بنائے۔سنگاکارا 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ مہندرا سنگھ دھونی نے ناقابل شکست 45 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ جبکہ بھارتی فاوٹ باﺅلر بہومیشوار کمار کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن