مستونگ میں بس پر فائرنگ ایک مسافر جاں بحق، 2 زخمی، لوگوں کا احتجاج
کوئٹہ، نصیر آباد (این این آئی + اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) مستونگ میں بس پر فائرنگ سے ایک مسافر جاںبحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقع کے بعد ٹرانسپورٹروں اور مسافروں نے قلات روڈ پر شدید احتجاج کیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی وارڈ 7 بوہڑ محلہ میں ریٹائرڈ پولیس افسر گزین بگٹی کے گھر میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھت اور دیواریں گر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق دھماکہ ٹائم بم سے کیا گیا جس میں تین سے چار کلو مواد تھا۔ علاوہ ازیں ڈبل روڈ کوئٹہ پر کریکر دھماکہ ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے آئل ٹینکر پر فائرنگ کر دی۔ ادھر چمن میں لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے 7 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔