ون ڈے سیریز : پہلا مقابلہ آج ہوگا‘ کرس گیل سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی : مصباح الحق
جارج ٹا¶ن (نیوز ایجنسیاں) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج گیانا میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں پر مبنی سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ دونوں ٹیمیں میچ کیلئے جارج ٹاو¿ن پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان نے شام اور ویسٹ انڈین ٹیم نے صبح کے سیشن میں پریکٹس کی۔ گیانا کا پرویڈنس سٹیڈیم دو سال بعد کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہاں آخری ایک روزہ میچ مئی دو ہزارگیارہ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا۔ سیریز کے پہلے دو میچز کے انعقاد کے لئے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ کیوریٹر کے مطابق وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد کرے گی۔ آو¿ٹ فیلڈ تیز ہونے کی وجہ سے بڑا سکور بننے کی امید ہے۔ پاکستان ٹیم نے دو گھنٹے کی پریکٹس میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خاص توجہ دی۔ کوچ ڈیو واٹمور نے اوپنرز اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ ٹیل اینڈرز کو بھی بیٹنگ کی پریکٹس کروائی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کےخلاف آج میچ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ گرین شرٹس بہترین نتیجے کے ساتھ آغاز کریگی‘ کرس گیل سے نمٹنے کیلئے خاص منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے بولرز اچھی بولنگ کرانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ اسدعلی اور وہاب ریاض جس طرح بولنگ کرارہے ہیں اسے دیکھ کر ہمیں مکمل اعتماد ہوگیا ہے کہ ہم بہترین بولنگ سائیڈ ہیں۔ٹیم کن کھلاڑیوں پر انحصار کرتی ہے اور صورتحال کا کیا تقاضاہے ہمیں صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرنی ہے تاکہ ہمارے مداحوں کی توقعات پر پورااترسکیں۔ اندازہ ہے کہ کس طرح کی کنڈیشنز اوروکٹ پر ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کرنے جارہے ہیں۔ پچ سے اچھی طرح واقف ہوں اور ٹیم کمبی نیشن وتیاری سے بھی مطمئن ہوں۔ ٹیم کا ہرکھلاڑی اس وقت بہترین فارم میں ہے ہمارے بولرز نے متعدد بار ثابت کیاہے کہ وہ کسی بھی ٹیم اور بیٹسمین کیخلاف کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کی شکل میں بہترین سپنرزموجودہیں۔ہمارے بولرزاپنے دن پر کسی بھی مدمقابل ٹیم کے بخیے ادھیڑسکتے ہیں۔پہلا میچ ہرٹیم کیلئے نہایت ہی اہم ہوتاہے کیونکہ راﺅنڈمرحلے میں آپ نے صرف تین میچز کھیلنا ہوتے ہیں۔اگر آپ پہلا میچ جیت جاتے ہیں تو اس سے یقینادوسری ٹیم پر دباﺅ بڑھ جاتاہے اور آپ پر پریشرکافی حدتک کم ہوجاتا ہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ میں اچھی امید کے ساتھ آگے بڑھنے کا سوچ رہا ہوں اور یقیناویسٹ انڈیز بھی یہ میچ جیتنے کیلئے بھرپور کوششیں کرے گی اس لئے شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔