• news
  • image
  • text

نوٹنگھم ٹیسٹ : انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 4 وکٹیں‘ آسٹریلیا کو 137 رنز درکار

نوٹنگھم (سپورٹس ڈیسک) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو جیتنے کیلئے مزید 4 وکٹیں جبکہ آسٹریلیا کو 137 رنز درکار ہیں۔ میزبان انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 375 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی اور آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 311 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے آئن بیل نے 101، سٹورٹ براڈ نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ سٹارک اور سڈل نے تین، تین جبکہ پیٹنسن اور ایگر ایشٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو اوپنر نے دوسری اننگز میں 84 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے بلے باز اس کو جاری نہ رکھ سکے۔ شین واٹسن 46، روجرز 52، کا¶ن 14، کپتان کلارک 23، سمتھ 17، ہیوز صفر رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ہیڈن 11 اور ایگر ایشٹن ایک رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ ہیں۔ براڈ اور سوان نے دو، دو جبکہ اینڈرسن اور اوٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آج میچ کا آخری دن ہے۔ 

epaper
نوٹنگھم: برطانوی بلے باز آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شارٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے سنچری بنائی

ای پیپر-دی نیشن