ترکی کی عدالت نے کرد جوڑے کو اپنی بیٹی کا نام ”کردستان“ رکھنے کی اجازت دے دی
استنبول (اے ایف پی) ترکی کی اعلیٰ عدالت نے ایک کرد جوڑے کو اپنی بیٹی کا نام ”کردستان“ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس نے اپنے فیصلے میں کرد جوڑے یونس اور اس کی اہلیہ ریلف توپراک کو اپنی بیٹی کا نام ”کردستان“ رکھنے کی ممانعت کی تھی۔ اعلیٰ عدالت نے قرار دیا کہ ہر والدین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے بچوں کا اپنی مرضی سے نام رکھیں خواہ ایسے نام کی بنیاد اور نوعیت بیرونی ہی کیوں نہ ہو۔ واضح رہے کہ کردستان کے لفظ پر تاریخی طور پر پابندی عائد ہے ۔