وزیر ریلوے کا وزراءاعلیٰ کو مراسلہ، بغیر پھاٹک والے کراسنگ تبدیل کرنے پر غور
اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے چاروں صوبائی وزراءاعلیٰ کو بغیر پھاٹک والے کراسنگ کو پھاٹک والے کراسنگ میں تبدیل کرنے کے لئے مراسلہ تحریر کر دیا ہے۔ سعد رفیق، ریلوے کے سینئرحکام کے ہمر اہ چاروں صوبائی وزراءاعلیٰ سے جلد ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں بغیر پھاٹک والے کر اسنگ کو پھاٹک والے کراسنگ میں تبدیل کرنے ، پاکستان ریلوے اور صوبوں کے مابین اراضی کے تنازعات کے حل، صوبوں کی جا نب سے مختلف مدات میں پاکستان ریلو ے کو بقایا جات کی ادائیگی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گئے۔ واضح رہے کی ریلو ے ایکٹ 1890ءکے سیکشن 12 کے تحت بغیر پھاٹک لیول کراسنگ پر پھاٹک لگانا متعلقہ سڑک یا راستہ بنانے والی اتھارٹی کی ذمہ داری ہوتی ہے مزید برآں وفاقی وزیر ریلوے نے ریلو ے حکا م کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے کی ذیلی کمپنیوں پراکس اور ریل کوپ میں بزنس کے حصول کیلئے صوبائی اور مرکزی حکومتوں کے مختلف شعبوں اور پرائیویٹ سیکٹر سے رابطہ کریں۔