• news

وہاڑی: عطائی کی دوائی کھانے سے لڑکا جاں بحق، بھائی کی حالت تشویشناک

وہاڑی(نامہ نگار) نواحی گاﺅں چک نمبر 58ڈبلیوبی میں مبینہ طور پر عطائی کی دی ہوئی غلط دوائی کھانے سے 14سالہ لڑکا، جاں بحق جبکہ اسکے بھائی کی حالت تشویشناک ، نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ ورثاءکا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میت رکھ کر شدید احتجاج۔ عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ متوفی 14سالہ محمدخالد کے چچا ثنا اللہ نے بتایاکہ میرے بھتیجوں محمد خالد اورعدنان نے مقامی عطائی سلطان محمودکے کلینک سے پھوڑے پھنسیوں کی دوائی لی جس کے کھانے سے دو نوں کی حالت غیر ہوگئی جس پر دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال شفٹ کیاگیاتو 14سالہ محمدخالد جاں بحق جبکہ12سالہ چھوٹا بھائی محمدعدنان کوتشویشناک حالت پر ملتان نشتر ہسپتال ریفرکردیاگیا جس پر ورثاءنے میت ڈی ایچ کیوہسپتال میں رکھ کر محکمہ صحت اورعطائی ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر صحت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن