ستمبرمیں مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی متوقع
کراچی( رپورٹ: شہزاد چغتائی) توقع ہے کہ ستمبر میں مسلم لیگ (ن) کا صدارتی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری آئندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے ۔ وہ کہہ چکے ہیںکہ صدارت مسلم لیگ کا حق ہے صدر کے اعلان کے ساتھ آئندہ صدارتی الیکشن میں محض رسمی کارروائی ہوگی حالانکہ صدر آصف علی زرداری کا خیال ہے کہ وہ میدان میں اترے تو مقابلے کی فضا بن سکتی تھی لیکن صدر آصف علی زرداری بوجوہ خود پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ادھر مسلم لیگ(ن) نے اب تک کسی امیدوار کے نام کا عندیہ نہیں دیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے صد راور وزیراعظم کے سامنے ایک طویل فہرست موجود ہے۔