گوجرانوالہ: عدالتی بیلف کا بھٹہ خشت پر چھاپہ، کمسن بچوں اور خواتین سمیت 22 افراد بازیاب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں عدالتی بیلف نے بھٹہ خشت پر چھا پہ مار کر حبس بے جا میں رکھے گئے کمسن بچوں اور خواتین سمیت22 افراد کو با زیا ب کروا کر عدالت میں پیش کردیا۔منڈی بہاو¿ الدین کے رہا ئشی ریاض نے درخواست دی کہ اس کے علا قے کی خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے جس پر فاضل جج کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 22 افراد کو بازیاب کروا کر عدالت کے روبرو پیش کیا جن میں کمسن بچے بھی شا مل تھے اس دوران عدالت میں بھٹہ خشت مالک کی جا نب سے اس کا وکیل بھی پیش ہوا جس نے عدالت کو بتایا کہ کسی کو بھی حبس بے جا میں نہیں رکھا گیا ریاض نا می شخص نے بھٹہ خشت پر مزدوری کیلئے 10 لا کھ روپے ایڈوانس لے رکھے ہیں۔