• news

لیاری کے حالات کوبڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے: قائم علی شاہ

 کراچی(ثناءنیوز) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ لیاری کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاجا رہا ہے۔سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم کسی حکومت کی تقلید نہیں کرسکتے اور پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے کوئی انوکھا کام نہیں کیا۔ انہوں نے سستے بچت بازار لگائے تو ہم نے بھی بڑے شہروں میں بچت بازارلگائے۔انہوں نے کہا کراچی سے قیدیوں کے فرار کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور آئندہ اس کا سدباب کیا جائے گا۔ کچھی برادری کے لوگوں کو واپس لانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں آٹا سستا کرکے اشیاخوردو نوش قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں جبکہ بڑے شہروں میں سستے بازار بھی لگائے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن