• news

حکومت کا گوادر کو ہانگ کانگ کی بندرگاہ جیسی حیثیت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ثنا نیوز) گوادر کی بندرگاہ کو مکمل فعال ہونے پر ایک خاص مدت کیلئے خصوصی اقتصادی زون قرار دیا جائے گا، تجارتی سرگرمیوں کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران گوادر کو ہانگ کانگ کی طرز پر ترقی دینے کیلئے اپنے پختہ ارادے کا اظہار کیا تھا۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق حکومت خصوصی تجارتی مراعات کے حوالے سے گوادر کو ہانگ کانگ جیسی حیثیت دینے کا جائزہ لے رہی ہے۔ خصوصی مراعات میں جنرل ٹیکس میں چھوٹ VATٹیکس، کیپیٹل گین ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ اور کاروبار کی ملکیت اور غیرملکیوں کی خدمات سے استفادہ کرنے کے سلسلے میں فراخدلانہ مراعات شامل ہیں۔ گوادر میں خصوصی اقتصادی زون آزاد تجارتی زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام سے غیرملکی سرمایہ کاری کو ترغیب ملے گی جس سے مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن