پشاور میں پولیو کا پانچواں کیس سامنے آگیا، ایک سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں پولیو کا پانچواں کیس سامنے آیا ہے۔ ایک سالہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال ملک کا 21واں پولیو کیس ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچے عزیز کا تعلق اعجاز آباد پشاور سے ہے۔ عزیز نے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے نہیں پئے تھے۔