سب جیل بھلوال میں قیدیوں کی بجائے جانور، محتسب پنجاب نے نوٹس لے لیا، ڈی سی او اور ڈی پی او سرگودھا سے 3 روز میں جواب طلب
لاہور (پ ر) محتسب پنجاب نے سب جیل بھلوال ضلع سرگودھا کوقیدیوں کی بجائے خانہ بدوشوں کے جانوروںکے لئے استعمال ہونے کی رپورٹ پر نوٹس لے لیا اورڈی سی او اورڈی پی او سرگودھا سے 3روز میں جواب طلب کرلیاہے کہ تحصیل بھلوال میں ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی لاگت سے 15سا ل پہلے بنائی جانے والی سب جیل قیدیوں کی بجائے جانوروں کیلئے کیوں استعمال کی جارہی ہے ؟محتسب پنجاب نے معاملے کی تفصیلی چھان بین کیلئے ایڈوائزر چوہدری کبیر احمد خان کو انکوائری افسر مقررکردیا ہے ۔