• news

ضمنی انتخابات کیلئے این اے 48 سے 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے ضمنی انتخابات کیلئے 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج اتوار کو بھی جاری رہے گا ۔ حنیف عباسی کو کاغذات مکمل کرنے کیلئے پندرہ جولائی تک مہلت دے دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ریٹرننگ آفیسر کی عدالت نے مسلم لیگ نواز کے انجم عقیل ، ظفر علی شاہ ، صدیق الفاروق ، پیپلز پارٹی کے فیصل سخی بٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر سمیت بائیس امیدواروں کے حلقہ این اے 48سے ضمنی انتخابات کیلئے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں جبکہ نواز لیگ کے ہی حنیف عباسی جنہوں نے عام انتخابات میں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ پندرہ جولائی تک اپنے کاغذات مکمل کرکے دوبارہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائے ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن