• news

وزیراعلیٰ نے رمضان بازار لگا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا: منصب علی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رائے منصب علی خاں نے سستے رمضان بازار ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس موقعہپر ڈی سی او غلام فرید ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رانا عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر طارق چانڈیو، ڈی او لیبر عمران حیدر ٹیپو، ڈی او انٹر پرائزز محمد شفیق طارق، ٹی ایم او امجد ڈھلوں، تاجر نمائندوں چوہدری محمد ریاض، کمال حیدر منہاس، شیخ محمدطارق، شیخ نشاط احمدودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رائے منصب علی خاں ایم این اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار لگوا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازار میں اشیاءخوردونوش کی کوالٹی اور ریٹ کو ہر صورت ےقینی بنایا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن