• news

بجلی اور گیس چوروں اور مدد کرنےوالے سرکاری افسران اور اہلکاروں کا پتہ لگانے کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد لینے پر غور

لاہور (آئی این پی) وفاقی اور صوبائی حکومت کا بجلی وگیس چوروں اور انکی مدد کرنےوالے سرکاری افسران اور اہلکاروں کا پتہ لگانے کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد لینے پر غور۔ ذرائع کے مطابق حکومت بجلی اور گیس چوروں کا پتہ لگانے اور ان کا ساتھ دینے والے سرکاری افسران کے بارے میں آگاہی کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد لینے پر غور کر رہی ہے تاکہ خفیہ طریقے سے بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ایسے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے جو بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کو کسی نہ کسی طرح سپورٹ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن