سکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ کو لاہور سے سڑک کے راستے رائیونڈ جانے سے روک دیا، ہیلی کاپٹر پر پہنچے
لاہور (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سکیورٹی اداروں نے لاہور سے بائی روڈ رائے ونڈ جانے سے روکدیا‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے ونڈ پہنچے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز وزیراعلیٰ شہباز شریف بائی روڈ رائے ونڈ جاتی عمرہ جانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی اداروں نے انہیں روکدیا جس کے بعد وزیراعلیٰ لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی عمرہ پہنچے۔