• news

افغان طالبان کا صوبہ لوگر میں نیٹو ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ، عملے کے تمام ارکان مارے گئے

چمن(آن لائن) افغان طالبان نے صوبہ لوگر میں نیٹو ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد عملے سمیت ہلاک ہو گئے۔ افغانستان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کہ گزشتہ روز افغانستان کے مقامی وقت صبح آٹھ بجے نیٹو ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر کو اس وقت اینٹی ائیر کرافٹ گن سے نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ لوگرضلع خروار کے علاقے خواجہ انگور کے قریبی کمپائن سے پرواز کرنے لگا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نیٹو ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گرنے سے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد عملے سمیت لقمہ اجل بن گئے۔

ای پیپر-دی نیشن