شوہر کی ترغیب پر نعت خوانی شروع کی: غزالہ عارف
کراچی (خصوصی رپورٹ) نعت خواں غزالہ عارف نے ایک انٹرویو میں بتایا شوہر کی ترغیب پر نعت خوانی شروع کی۔ امت کے مطابق سندھ اسمبلی میں نعت پڑھنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنیوالی غزالہ نے عربی، پنجابی، فارسی، سندھی سمیت کئی زبانوں میں نعتیں پڑھیں۔ 300 نعتیہ مقابلوں میں جج کے فرائض انجام دیئے۔ 200 سرٹیفکیٹس اور شیلڈز حاصل کیں۔