نیب کا اربوں روپے کے غیرمعیاری ٹرانسفارمرز خریدنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (راجہ عابد پروےز/ خبرنگار) نےب نے اربوں روپے کے غےر معےاری ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی خرےداری مےں ملوث پےپکو اور پاور ڈسٹری بیوشنز کمپنےوں کے اعلیٰ افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فےصلہ کرلےا ہے۔ پانچ برسوں سے جاری اس دھندا مےں نئے ٹرانسفارمروں کی قےمت مےں ہرسال 15ارب سے زائد کے غےر معےاری ٹرانسفارمروں کی خرےداری کی جاتی رہی۔ سکرےپ سے تےار کےے جانے والے غےر معےاری ٹرانسفارمرز کی وجہ سے بجلی کا نظام تباہ وبرباد ہوچکا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوںکے دوران سکرےپ سے 2لاکھ سے زےادہ ٹرانسفارمر تےار کئے گئے ،ابتدائی تفتےش کے دوران 116.90ملےن روپے رےکور کئے گئے ہےں جبکہ باقی رقم کے لئے ذمہ داروں کا تعےن کےا جا رہا ہے، نےب ذرائع کے مطابق پےپکو مےں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی خرےداری کے لئے جعلی فرموں کو پری کوالےفےکشن جاری کئے گئے ،اس کے باوجود کہ مذکورہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنےاں اس شعبہ مےں تجربہ نہ رکھتی تھےں۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے درآمد کئے جانے والے سکرےپ کو ٹرانسفارمر بنانے والی چائنےز کمپنےاں پہلے ہی غےر معےاری قرار دے چکی ہےں، پاکستان مےں ڈسٹری بےوشن ٹرانسفارمر بنانے کے لئے دبئی سے لائے جانے والے بڑے بڑے پاور ٹرانسفامروں کے کور درآمد کئے جاتے ہےں۔ نےب ذرائع کا کہنا ہے وزارت پانی وبجلی کے سابق سےکرٹری رائے سکندر جن پر پہلے ہی مےنجمنٹ ڈائرےکٹر نےشنل انجنےئرنگ سروسز پاکستان کو مراعات دےنے کا الزام ہے نےب کو پاور سےکٹر کے کارٹل کے اور بےوروکرےسی کے دباﺅ کے پےش نظر تعاون کرنے سے انکاری ہےں۔ پےپکو ہر سال ٹرانسفارمرز کی مد مےں 25ارب روپے خرچ کرتا ہے اور گزشتہ ڈےڑھ سال سے وہ اس کرپشن کا شکار ہے۔