دریا میں کشتی الٹنے سے 2 افراد دم توڑ گئے ،6 نہر میں ڈوب کر ہلاک
لاہور، بہاولپور، نارنگ منڈی، سانگلہ ہل (نامہ نگاران+ نوائے وقت نیوز) دریا میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے،5کو زندہ بچا لیا گیا، ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ، جبکہ نہر میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میانی میں کشتی الٹنے سے پانچ افراد ڈوب گئے تین کو بچا لیاگیا جبکہ دو نوجوانوں سید سرفراز حسین شاہ اور ثاقب شاہ محلہ پیر بخاری نارنگ منڈی کی نعشیں کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی نہ مل سکیں، بتایا جاتا ہے کہ کشتی میانی کے علاقہ سے راوی پار کر رہی تھی کہ اس دوران گہرے پانی میں کشتی ہچکوے کھاتی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پانچ کشتی سوار ڈوب گئے اور بروقت جہدوجہد کرکے تین افراد کو نکال لیا گیا۔ دریں اثناء5 بچوں کاباپ نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کرہلاک ہوگیا20 گھنٹہ کی کوششوں کے بعدلاش جائے وقوع سے 20 کلومیٹر دورسے ملی۔ چک 10 بی سی کے قریب احمدپوربرانچ نہرمیں نہانے گئے ملک حنیف نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلاگیااورڈوب گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122 کے غوطہ غور موقع پرپہنچ گئے اورڈوبنے والے تلاش شروع کردی۔ گذشتہ روز جائے وقوع سے تقریبا بیس کلومیٹر دور ڈوبنے والے ملک حنیف کی لاش پھول کرپانی کی سطح پرآگئی جس پرورثاءکواطلاع دی گئی اورلاش ورثاءکے حوالہ کردی گئی۔ علاوہ ازیں دریائے راوی میں فیروز والا کے علاقہ میں کشتی الٹنے سے 4افراد پانی میں ڈوب گئے جس میں سے 2 کو بچا لیا گیا جبکہ باقی 2کی تلاش جاری ہے۔ مسافر خانہ سے نامہ نگار کے مطابقنہر اے پی برانچ میں نہاتے ہوئے 40 سالہ شہری ڈوب گیا۔ مسافر خانہ نہر چار ایل برانچ سے لاش برآمد ہو گئی بہاولپور حمایتیاں کا رہائشی حنیف چنڑ اپنے دوستوں جاوید عرف جیدا اور جگنو وغیرہ کے ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی کے عقب نہر اے پی برانچ میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں غوطہ آنے سے ڈوب گیا۔ ورثاءنے غوطہ خوروں کے ہمراہ تلاش شروع کر دی مگر لاش بہتے ہوئے نہر 4 ایل برانچ مسافر خانہ میں آ گئی۔ ریسکیو والوں نے مسافر خانہ میں لاش ملنے کی اطلاع ورثاءکو دی جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش برآمد کر کے ورثاءکے حوالے کر دی۔ نواحی چک نمبر5رتیاں کے قریب محنت کش میاںمحمد حفیظ دوپہر کے وقت نہر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا،اسکی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں،ابھی تک نعش بر آمد نہیں ہو سکی،متوفی 3بچوں کا باپ تھا۔ لوگوں نے اسکی نعش کی تلاش شروع کر دی مگر تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا،بعد میں ریسکیو 1122کی ٹیمیں نعش کی تلاش کیلئے موقعہ پر پہنچ گئیں۔جوڑا سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں چھمبر مےں بھےنسوں کو نہلاتا 10سالہ بچہ نہر مےں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نعش کی تلاش جاری ہے ،نواحی گاﺅں چھمبر شرےف کے رہائشی رےاست علی کا 10سالہ بےٹا نبےل اپنے چچاکے ہمراہ نہر مےں بھےنسوں کو نہلا اور خود بھی نہا رہا تھا کہ اچانک نہراپر جہلم مےں ڈوب کر جاں بحق ہو گےا۔لاہور سے نامہ نگار کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں 35سالہ شخص نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں نہر میں تیرتی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کے مطابق متوفی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوا ہے۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔