• news

وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیر حاضری پر ڈی سی اور اے سی واشک کو معطل کر دیا: ویجیلنس کمیٹی قائم

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیر حاضری پر اے سی اور ڈی سی واشک کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی واشک اسد اللہ اور اے سی عبدالصمد طویل عرصہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ وزیراعلیٰ نے دونوں افسران کو معطل کر دیا ہے۔ جبکہ افسران کی حاضری پر نظر رکھنے کیلئے ویجیلنس کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن