مووآن پاکستان تحریک کا ”کالا باغ ڈیم بناﺅ ملک بچاﺅ“ مہم شروع کرنیکا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مووآن پاکستان تحریک کے چیئرمین میاں محمد کامران نے ”کالا باغ ڈیم بناﺅ، ملک بچاﺅ“ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ غیر ملکی طاقتوں سے فنڈز لےکر کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں‘ جب تک کالا باغ ڈیم نہیں بنتا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو گا‘ حکمرانوں کو ملکی اور قومی مفادات کیلئے مشکل اور سخت فیصلے کرنا ہونگے ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرےگی‘ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھی جلد ازجلد قومی پالیسی بنائی جائے‘ کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے کرپٹ لوگوں کو سرعام پھانسیاں دینا ہونگیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد کامران نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک سازش کے تحت کالا باغ ڈیم کو متنازعہ بنایا گیا جس کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے دریاﺅں پر ڈیم بنا کر بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن ہم اپنے اختلافات کا شکار ہیں جس کا فائدہ ملک دشمن قوتیں بھی اُٹھا رہی ہیں۔