سندھ پولیس میں آﺅٹ آف ٹرن ترقیاں گیہوں کے ساتھ گھن بھی پس گیا
کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے آﺅٹ آف ٹرن ترقی کیس میں 59 افسران کی ترقی کے احکام واپس لے لئے یوں گیہوں کے ساتھ گھن بھی پس گیا۔ انمیں ایک خرم وارث ہیں، خرم وارث لشکر جھنگوی کے اکرم لاہوری سمیت متعدد شدت پسندوں کو گرفتار کرکے ڈی ایس پی بنے۔ جون 2004ءمیں کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ ہوا تو خرم وارث کو حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس پی بنا دیا گیا تھا۔